سنیل گواسکر نے کہا کہ روہت شرما کپتانی چھوڑ دیں گے

کپتان سنیل گواسکر

 

نیوز ٹوڈے :    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے پیش گوئی کی ہے کہ روہت شرما آئندہ ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں کپتانی چھوڑ دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ اگر روہت شرما میلبورن اور سڈنی میں فلاپ ہوئے تو وہ خود ہی عہدہ چھوڑ دیں گے اور سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت شرما آخری دو ٹیسٹ میچ ضرور کھیلیں گے لیکن اگر روہت شرما آخری دو میچوں میں رنز نہیں بنا پاتے تو مجھے لگتا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔ سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ روہت شرما ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے، وہ ایک کرکٹر ہیں جو ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ روہت شرما نے گزشتہ 13 ٹیسٹ اننگز میں 11.83 کی اوسط سے صرف 152 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+