پاکستان اور بنگلہ دیش مل کر اپنے ممالک کے عوام کو خوش کر سکتے ہیں: وزیراعظم
- 19, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش مل کر اپنے ملکوں کے عوام کو خوش کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ترقی پذیر ممالک کی ڈی 8 کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور اچھے دوست ڈاکٹر محمد یونس سے ان کی انتہائی پرجوش ملاقات ہوئی۔ .
شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے تاریخی ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے، آئی ٹی تجارت بڑھانے کے لیے کیمیکل، چمڑے، آلات جراحی اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقات میں دوطرفہ ترقی پر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے عزم کیا کہ دونوں ملک مل کر اپنے عوام کو خوش کر سکتے ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے