عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

عمران خان بیرسٹر سیف

نیوز ٹوڈے :   پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کو سونپ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف متحد ہو گی۔ عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس رواں ہفتے وزیراعلیٰ ہاؤس میں متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ کی رواں ہفتے جی ڈی آئی کے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ میں نے پارٹی کو کئی بار مشورہ دیا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ اگر ہم اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں کامیاب ہو گئے تو حکومت خود مذاکرات کے لیے تیار ہو جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+