اخونزادہ حسین نے فضل الرحمان کی عیادت کی، عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا

فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حزب اختلاف کی تحریک تحفظ عین پاکستان کے ترجمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخونزادہ حسین یوسفزئی نے ملاقات کی۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لیے پی ٹی آئی کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا گیا، مولانا فضل الرحمان کے پاؤں میں درد ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+