مرغی کے گوشت کی قیمتوں نے ریکارڈ توڑ دیا
- 07, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 285 روپے سے بڑھ کر 530 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 450 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ادھر پشاور میں بھی چکن کی قیمت 500 سے تجاوز کر گئی۔ ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 210 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ زندہ چکن 510 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، چند روز قبل یہ ریٹ 300 اور 320 تھے، دوسری جانب کراچی میں بھی چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جو 680 سے 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں، جب کہ ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 635 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ کراچی میں فارمی انڈے 330 سے 340 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
لاہور شہر میں بھی چکن کی قیمتیں راتوں رات بڑھ گئیں اور گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ لاہور میں گزشتہ دو تین روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے تھی تاہم اب ٹولنگٹن مارکیٹ کی قیمتوں کی فہرست کے مطابق اس کی قیمت 693 روپے مقرر کر دی گئی ہے، میرپورخاص میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 700 روپے اور بغیر ہڈی والے مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ پندرہ دنوں میں گوشت کی قیمتوں میں 290 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مرغی کی قیمت 460 روپے سے بڑھ کر 750 روپے تک پہنچ گئی، بغیر ہڈی والے مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک اضافے سے شہری پریشان ہیں اور خود ساختہ نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تبصرے