بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا دیا
- 27, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے گنڈا پور کی خواہش پر فیصلہ کیا اور جنید اکبر کو صدر مقرر کیا۔ .
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے 28 جنوری سے پہلے ملاقات کی جائے، ملاقات کے بعد مذاکرات کا جائزہ لیں گے لیکن جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق مزید لوگوں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی، عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو کھلا خط لکھا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔سلمان اکرم نے کہا کہ بانی نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا تو ہم نے کہا پھر یہ ملک افراتفری کی حالت میں رہے گا، ہم بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھائیں گے، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے