ٹرمپ کا مودی کو دوٹوک جواب ، بھارت پر عائد ٹیرف کسی صورت میں کم نہیں ہوگا
- 04, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اوول آفس میں صحافیوں کو دیے گۓ انٹرویو میں امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کہا کہ بھارت لمبے عرصے تک امریکہ کے ساتھ یک طرفہ تجارت کرکے امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچاتا رہا ـ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر تمام ممالک سے بڑھ کر ٹیکس عائد کیے ـ جس سے امریکی کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ امریکی صدر نے مثال دیتے ہوۓ کہا کہ امریکی موٹر سائیکل کمپنی "ہارلے ڈیوڈ سن" کو بھارت کی جانب سے 200 فیصد ٹیکس لگاۓ جانے کی وجہ سے بھارت میں ہی اپنا اپنا پلانٹ لگانا پڑا تاکہ ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے ـ
ٹرمپ نے کہا کہ اب ہماری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی بڑی بڑی کمپنیاں جیسا کہ " چین ، کینیڈا اور میکسیکو کی کار ساز کمپنیاں" امریکہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ـ امریکہ میں ان کمپنیوں کی تعیناتی سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، اور معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ٹیرف کو صفر کرنے کی پیشکش میں بہت دیر ہو چکی ہے یہ پیش کش کئی سال قبل آ جانی چاہیے تھی ـ
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے