وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

بریکنگ نیوز ٹوڈے:وفاقی وزیر اسحاق ڈٓار نے اعلان کیا ہے کہ  16نومبر تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا ئے گا۔

 

انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی رہیں گی۔

 

نیوز ٹوڈے:ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 235روپے30 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 224 روپے80 پیسے ہوگی۔

 

مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے50 پیسے برقرار رہے گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے اس سے پہلے بھی 31 اکتوبر کو اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کے بعد ایمزون نے بھی 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+