کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر  ایران  پر نئی  پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ 

 

نیوز ٹوڈے :  کینیڈا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کینیڈا نے ایران کی 6 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر نئی پابندیا مسلط کر دی ہیں ،رپورٹس کے مطابق پابندیاں ایران میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کے پیش نظر لگائی گئی ہیں۔ 

 

اس حوالے سے کینیڈا کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ روس کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی بھی پابندیوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سال کینیڈا کی جانب سے ایرانی پر پابندیوں کا یہ پانچواں اعلان ہے، جس میں کئی ایرانی شخصیات او ر کمپنیاں شامل ہیں ۔ 

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمام 6 شخصیات پر کینیڈا کے سفر اور وہاں موجود اثاثے ضبط کر لیے جا ئیں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ ایران میں پچھلے ایک ماہ سے ہلچل جاری ہے ، جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کی جا رہی ہیں ، حجاب قانون کی خلاف ورزی پر ایک لڑکی کو حراست میں لیا گیا جس کی موت واقع  ہو  گئی ،تاہم ایران کی عوام کی جانب سے اس واقع پر بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : چیچن لڑاکے رمضان قادروف کے اتنے ہی وفادار ہیں جتنے رمضان قادروف ولادیمیر پیوٹن کے ہیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+