بحیرہ عمان میں اسرائیل کے آئل ٹینکر پر ایران کی جانب سے ڈرون حملہ
- 17, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بحیرہ عمان میں سفر کرنے والے اسرائیل کے ایک آئل ٹینکر پر حملہ ہوا ،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا ہے ،اسرائیلی حکام نے بھی اس کا الزام ایران پر مسلط کیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر کو حملے میں زیادہ نقصان نہیں پہنچا ،جبکہ اس میں موجود عملہ بھی کافی حد تک محفوظ رہا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے،ایرانی حکام کی جانب سے بیا ن جاری کیا گیا کہ اسرائیل فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل خطے میں بد امنی پھیلا کر حالات خراب کرنا چاہتا ہے تا کہ اس کا الزام ایران اور قطر پر لگا سکے۔
اس حوالے سے عالمی میڈیا نبے رپورٹ کیا کہ حملے سے آ ئل ٹینکر کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا جبکہ اس میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ اسرائیل اور ایران کے در میان کشیدگی آئے دن بڑھتی جا رہی ہے جس سے خطے میں بد امنی پھیلنے کے واضح امکانات ظاہر ہو رہے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
تبصرے