بھارتی شخص نے محبوبہ کو مار کر 35 ٹکرے کر دیے
- 17, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے :بھارتی شخص نے محبوبہ کو قتل کر کے اس کے 35 ٹکڑے کر دیے جس کے بعد اس شخص نے لاش کے ٹکڑے ریفریجریٹر میں رکھ دیے۔
بھارتی میڈیا کی رپور ٹس کے مطابق یہ شخص فریج میں سے کھول کر آ ئے دن اس کا چہرہ دیکھنے کا عادی تھا ۔
ممبئی کے ایک کال سینٹر میں 26 سالہ ملازم شردھا مدن والکر کا 18 مئی کو بھارت میں اس کے لائیو ان پارٹنر آفتاب امین پونا والا کے ہاتھوں قتل ہونے کے واقعے نے پورے ملک کو غم و غصے کی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
آفتاب امین پونا والا نے مبینہ طور پر واکر کو اس وقت گلا دبا کر قتل کر دیا تھا جب اس نے اس سے شادی کا مطالبہ کیا تھا اور پھر اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔
اس واقع کے بعد ملزم آفتاب کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
نئی دہلی کی پولیس نے بتایا کہ 18 مئی کو اپنی 26 سالہ گرل فرینڈ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعدآفتاب نے اگلے دن ایک بالکل نیا فریج خریدا جس میں ذخیرہ کرنے کی بڑی گنجائش تھی اور اس کے ٹکڑے اس میں رکھ دیے۔ بدبو کا مقابلہ کرنے کے لیے اس نے اپنے گھر میں اگربتیاں روشن کیں۔
بھارت بھر میں سوشل میڈیا پر اس واقع کو لے کر کافی غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے پولیس اور انسانی حقوق کے اداروں پر تنقید کی جا رہی ہے ۔
مزید پڑ ھیں : اسرائیل کے آئل ٹینکر پر ایران کا حملہ
تبصرے