ایران :پولیس نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرنے والی دو معروف اداکارائیں گرفتار کر لیں

نیوز ٹوڈے : ایران میں احتجاجی تحریک میں شریک مظاہرین  سے اظہار یکجہتی کرنے پر دو نامور اداکاراؤں کو  پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ ہینگامہ قاضیانی اور كتايون رياحی نامی اداکاراؤں کو عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ہے ۔

 

خیال  رہے کہ ایران میں کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں جس میں کئی لوگوں کی اموات بھی واقع ہو ئی ہیں ۔

 

دوسری جانب عالمی برادری کی جانب سے  اس واقع کی مذمت کی جا رہی ہے  جبکہ مغربی ممالک نے ایران پر ایک دفعہ پھر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+