امریکی ریاست نیویارک میں برف باری سے نظامِ زندگی منجمد ، 2 افراد جاں بحق

نیوز ٹوڈے : امریکا کی  ریاست نیویارک میں برف باری سے  عوام کی زندگی منجمد ہو کر رہ  گئی ہے ،واضح رہے کہ نیو یارک میں   شدید برف باری  کے بعد متعدد حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق  نیو یارک کے علاقے بفالو میں 6 فٹ تک ریکارڈ برف پڑی ہے۔

 

دریں اثناء متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں جبکہ اسکولوں کو بھی بند کرنے کا حکم  دے دیا گیا ہے ۔

 

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک میں آج بھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

 

اس حوالے سے ریاست نیویارک کے گورنر کے مطابق برفباری سے بجلی کا نظام  بھی متاثر ہوا ہے، انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : کورونا سے ہلاکتوں کے پیش نظر چین میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+