دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دےدی

نیوز ٹوڈے :  فیفا ورلڈ کپ 2022 میں  دفاع چیمپئن فرانس نے ٹورنامنٹ میں شاندار افتتاح کرتے ہو ئے حریف ٹیم آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دے دی ہے۔

 

واضح رہے کہ میچ کے آغاز پر آسٹریلوی ٹیم  فرانسیسی کھلاڑیوں پر حاوی رہی اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ، تاہم فرانس نے گیم میں شاندار کم بیک کیا اور منظم طریقے سے کھیل پیش کیا ۔

 

فرانس کی جانب سے پہلا گول گڈون نے کیا ،جبکہ اس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے بھی گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا گیا ،تاہم فرانس کے کھلاڑی  اولیویئر نے  آسٹریلیا کا  مزید ایک گول کر کے حریف ٹیم کو پریشر میں ڈال دیا ۔

 

اس کے بر عکس میچ کے 68 اور71 ویں منت پر فرانس کی جانب سے مزید 2 گول کیے گئے جس کے بعد آسٹریلیا کی جیتنے کی امیدیں بالکل ختم ہو گئیں۔

 

خیال رہے کہ فیفا کا  پچھلا ٹائٹل فرانس کے نام ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+