دورۂ پاکستان پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنا شیف ساتھ لانے کا فیصلہ کر لیا

نیوز ٹوڈے :  انگلینڈ نے  پاکستان کے دورے پر آنے سے پہلے  اپنا شیف ساتھ لانے کا اعلان کر دیا ہے ، واضح رہے کہ  اگلے ماہ  دسمبر  میں پاکستان اور انگلینڈ  کے مابین ٹیسٹ سیریز کھیلی جا ئیں گی ۔

 

واضح رہے کہ کھیل کی مشہور و معروف ویب سائٹ کرک انفو پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ انگلینڈ  پاکستان کے دورے کے لیے اپنا شیف ساتھ لے کر آئے گی ۔

 

یاد رہے کہ انگلینڈ کے حالیہ دورے کے بعد شکایات موصول ہو ئیں کہ پاکستان میں کھانا معیاری نہیں تھا ، جن سے ان کے کھلاڑی کافی  ناخوش دکھائی دیے ۔

 

اس حوالے سے انگلینڈ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان آنے سے  قبل وہ  اپنے پرسنل شیف کی خدمات حاصل کریں گے  اور دورے پر اس شیف کو انگلش ٹیم کے ساتھ رکھا جا ئے گا ۔

 

خیال رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان  کے مابین دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جا ئیں گی ،سیریز کے لیے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دےدی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+