سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر بدھ کے روز تعطیل کا اعلان

نیوز ٹوڈے : فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سعودی عرب میں بھرپور  طریقے سے جشن منایا جا رہا ہے ، ہزاروں لوگ اس موقع پر خوشی سے  نہال نظر آ تے ہیں ۔

 

ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے خلاف اس شاندار کامیابی پر  سعودی عرب میں  آج عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ،  تمام لوگ اپنی مرضی کے مطابق اس جیت کو منا رہے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد بھی سعودی عرب کی جیت پر  پر جوش نظر آئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔

 

یاد رہے کہ تعطیل کا اعلان بھی سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا ، انہو ں نے کہا کہ تمام نو جوانوں ، طلبہ اور بالبات کے لیے آ ج جشن منانے کا دن ہے ۔

 

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب سے بڑا اپ سیٹ کر کے دکھا دیا ، سعودی عرب کی ارجنٹینا پر جیت  نے تمام عرب ممالک  کو خوش کر دیا ہے ۔

 

خیال رہے کہ سعودی عرب نے ارجنٹینا کو یہ مقابلہ 1-2 سے ہرا کر جیت اپنے نام کی ۔

 

مزید پڑ ھیں : دورۂ پاکستان پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنا شیف ساتھ لانے کا فیصلہ کر لیا

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+