آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ جاری

نیوز ٹوڈے : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی ہے ، ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 890 ریٹنگ پواءنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ امام الحق 779 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ  رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

 

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے وینڈر  ڈاو سن رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ،واضح رہے  کہ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں ویرات کوہلی چھٹے  اور استیو اسمتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں ۔

 

بابر اعظم پر  حال ہی میں کافی حد تک تنقید کی جا رہی تھی ، کبھی ان کی فارم کو لے کر میڈیا پر قیاس آرائیاں کی گئیں تو کبھی  ان کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، تاہم   ون ڈے کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اب  ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنا کھیلنے کا طرز کافی حد تک بدل چکے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر بدھ کے روز تعطیل کا اعلان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+