امریکا نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا

نیوز ٹوڈے : امریکا نے یوکرین  کو  روس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے 4 سو ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد  دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے مزید 4 سو ملین ڈالرز کی منظوری دے دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ یوکرین کو دی جانے والی  امداد میں اسلحہ، گولہ، بارود جبکہ  فضائی دفاعی آلات  بھی شامل  ہونگے ۔ 

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی امداد سے جنگی میدان میں یوکرین کو بہترین مدد ملے گی جس سے یوکرین اپنی عوام کے حقوق کی حفاظت کر سکے گا ۔ 

خیال رہے کہ امریکا اب تک یوکرین کو 19 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد  بھجوا چکا ہے ، روس جیسے بڑے ملک کے خلاف جنگ اب تک جاری رہنے کے پیچھے  امریکا اور مغربی ممالک کا بڑا ہاتھ ہے ۔

مزید پڑ ھیں : روس نے شدید سردی اور کپکپاتے جاڑے میں جنگ جاری رکھنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+