فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر مشہور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکرنائیک کی موجودگی سے بھارت ناراض

نیوز ٹوڈے:فیفا ورلڈ کپ کے موقع پرقطر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی موجودگی سے بھارت نے ناراضی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ہے اس معاملے کو دوحا کے ساتھ اٹھائے گا اور فیصلہ کن کاروائی بھی کی جائے گی۔

 

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کے  ایک مرکزی وزیر نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حکومت اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قطر کی حکومت نے بھارتی نژاد متنازع مبلغ کو  خصوصی مہمان کے طور پر دعوت کیوں دی؟ بھارت اپنے اس موقف کو مضبوط ترین الفاظ  میں دوحہ کے ساتھ اٹھائے گا۔

 

ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ورلڈ کپ کے موقع پر بلانے پر سخت اعتراض کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وجہ سے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا جائے۔

 

مزید پڑھیں:امریکہ یوکرین کو فوجی امداد دے گا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+