ایلون مسک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے لئے آئی فون ہیکرکو رکھ لیا

نیوز ٹوڈے:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ٹھیک کرنے کے لئےآئی فون ہیکر کی خدمات کا سہارا لے لیا۔

 

اس کانام جارج ہوٹز ہے اس نے2007 میں آئی فون ہیک کرنے کی وجہ سے شہرت ملی تھی۔

 

جارج ہوٹز کو اس سے قبل ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا میں بھی نوکری کی پیش کیش کی تھی جو کو اس نے ٹھکرادیا تھا اور اب انہوں نے ٹوئٹر کے سرچ آپشن کو ٹھیک کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

 

جارج ہوٹز کو ایک بگ کو ٹھیک کرنے کے لئے بارہ ہفتوں کا وقت دیا گیا جیسے زیادہ ترا نجینئرز سال بھر میں بھی ٹھیک نہ کرسکے۔

 

اس نے خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی ایک کمپنی کی بنیاد رکھی اور ایلون مسک کی طرف سے بارہ ہفتوں کی انٹرن شپ کی پیشکش قبول کرلی۔

 

اس نے چند دن پہلے ایک ٹویٹ میں ٹوئٹر کو ٹھیک کرنے کی خدمات پیش کی تھیں جیسے ایلون مسک نے قبول کرلیا تھا۔

 

مزید پڑھیں:امریکہ اور فلسطین کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے نمائندہ مقرر

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+