فیفا ورلڈ کپ 2022 : کرو شیا کی کینیڈا کو 1-4 سے شکست ،کینیڈا ورلڈ کپ سے باہر

نیوز ٹوڈے : فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں کروشیا کی ٹیم نے کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے کر کینیڈا کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ۔

واضح رہے کہ اس میچ کے آغاز میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل پیش کیا اورمیچ کے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ افتتاح کیا ۔

دوسری جانب کروشین کھلاڑیوں نے بھی ہمت نہ ہاری اور حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔

واضح رہے کہ کروشیا سے شکست کے بعد کینیڈا کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو چکی ہے ۔

کینیڈا کی جانب سے میچ کے آغاز میں حریف ٹیم کا گول کر کے مزید کو ئی گول نہ کیا گیا جس سے ان پر دبائو پڑتا گیا ،تاہم 36 ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرک نے پہلا گول کرکے میچ کو 1-1 سے برابر کر دیا ۔

اس کے بعد کرو شیا کی جانب سے 3 مزید گول کیے گئے جس سے کینیڈا کی ٹیم چاروں شانے چت ہو گئی ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+