پاکستان کو شکست دینے کے لئے اچھا کھیلنا ہوگا،جیمزاینڈرسن

نیوز ٹوڈے:انگلینڈ کی  کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ  ہم پاکستان میں جیتنے کے لئے آئے ہیں اور پاکستان کو ہرانے کے لئے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہترین استقبال کیا اور وہ اس پر خوش ہیں۔ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے اور پاکستانی ٹیم پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں میچ کے بارے میں زیادہ تجریہ نہیں دے سکتا۔ فریش مائنڈ کے ساتھ پاکستان آئے ہیں اور ہر کنڈیشن میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں7 گولڈ اور 11 سلور میڈلز اپنے نام کرلیے

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+