فیفا ورلڈ کپ 2022 : انگلینڈ نے ویلز کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا

نیوز ٹوڈے: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ کی ٹیم انگلینڈ اور ویلز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہو ئے ویلز کو شکست دے دی .

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فیورٹ انگلینڈ نے آغاز سے ی ویلز پر دبائو ڈالے رکھا اور ان کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے، اسی بدولت ویلز کے کھلاڑی مزید دبائو میں آ گئے .

انگلینڈ نے ویلز کو اس میچ میں 0-3 سے شکست دے کر ٹورنا منٹ کی آخری 16 ٹیموں میں اپنی جگہ بنا لی ہے .

یاد رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے پورے ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا ، یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ آخری 16 ٹیموں میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہے .

خیال رہے کہ انگلش ٹیم کی جانب سے رشفورڈ نے دو اور فل فوڈن نے ویلز کے خلاف ایک گول کر کے ٹیم کو جتوانے میں نمایاں کردار ادا کیا .

مزید پڑ ھیں: امریکا کی ایران کو شکست

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+