راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
- 30, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے: انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان میں کھیلے جانے والے 3 ٹیسٹ میچز کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے .
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا .
واضح رہے کہ انگلش ٹیم کی جانب سے لیم لونگسٹن پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ،دوسری جانب انگلش کھلاڑی بین ڈکٹ کی بھی کئی سال بعد ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے .
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی بین اسٹوکس کریں گے، جبکہ اس کے علاوہ اولی پوپم ایک کرالی،ہیری بروک ، جو روٹ ،جیک لیچ ،بین فوکس ،جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں .
انگلینڈ کے معروف فاسٹ بو لر جیمز اینڈرسن کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں پاکستان میں کھیلنے کے لیے پر جوش ہوں .
مزید پڑ ھیں : فیفا ورلڈ کپ : انگلینڈ کی ویلز کو 0-3 سے شکست
تبصرے