امریکا نے یوکرین میں مداخلت نہ چھوڑی تو جنگ مزید بڑھ سکتی ہے ،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

نیوز ٹوڈے: روس نے امریکا اور مغربی ممالک کو ایک دفعہ پھر خبر دار کر دیا ، روس کی جانب سے بیان دیا گیا کہ یوکرین جنگ میں امریکا یوکرین کی بھرپور فوجی امداد کر رہا ہے ،امریکا کے اس اقدام سے جنگ مزید بڑھ سکتی ہے .

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کی یوکرین میں مسلسل مداخلت سے یوکرین کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہے جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات بھی بڑھ سکتے ہیں .

دریں اثناء روس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یوکرین جنگ میں امریکا اور روس کے مابین کو ئی مذاکرات نہیں چل رہے ،روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس کا مئوقف مکمل طور پر مختلف ہے .

دوسری جانب امریکا کے علاوہ یورپی ممالک بھی یوکرین کو بھرپور فوجی امداد دے رہے ہیں ،اس کے باوجود روس کی جانب سے یوکرین پر وقتاً فوقتاً حملے کیے جا رہے ہیں .

مزید پڑ ھیں : چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو وسعت دینے لگا

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+