آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0-1 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا

نیوز ٹوڈے - فیفا ورلڈ کپ میں ڈنمارک کی ٹیم کو بہترین ٹیموں میں شمار کیا جا رہا تھا مگر آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر رائونڈ آ ف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا نے دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے رائونڈ آ ف 16 کے لیے کوالیفائی کیا ہے.

واضح رہے کہ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا ، اٹیک اور ڈیفنس دونوں ٹیموں کا ہی لاجواب تھا ،مداحوں کے لیے یہ ورلڈ کپ کا اب تک بہترین مقابلہ تھا.

پورے میچ میں گیند پر دنمارک کے کھلاڑی حاوی رہے تاہم فیصلہ کن موقع پر آسٹریلیا کی جانب سے حریف ٹیم کا گول کیا گیا جس سے آسٹریلیا کو برتری حاصل ہو ئی.

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی جیت پر پورے آسٹریلیا میں جشن منایا جا رہا ہے ، آسٹریلیا کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کو مداحوں کی بڑی تعداد خوشی سے منا رہی ہے.

مزید پڑ ھیں :فرانس کو تیونس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+