پاکستان نے افغان طلبہ کو4500 اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا

 

نیوز ٹوڈے:پاکستان نے افغانستا ن کے طلبہ کے لئے بڑا قدم اٹھایا،افغانستان کے طلبہ وطالبات کے لئےچار ہزار پانچ سو اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ان اسکالرشپس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر مختلف جامعات میں اعلی تعلیم حاصل کر سکیں گے اور اس کے علاوہ یہ اسکالرشپس گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو دی جائیں  گی۔

 

پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود افغانستان کو ہر شعبے میں مدد فراہم کررہا ہے۔پاکستاب میں پہلے سے بھی افغان طالبات کی تعلیمی ضروریات  کو پورا کیا جارہا ہے۔

 

پاکستان میں افغان طلباء کو سرکاری خرچے پر مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ بھارت نے افغانستان کے طلباء پر دروازے بند کردیے۔اس کی وجہ سے افغان طلباء کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا۔

 

بھارت نے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے اور اس کو گرانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

 

مودی سرکار نے بھی مسلمانوں پر ظلم کرنے میں  اور ان پر راستے بند کرنے میں ہر ممکن کوشش کی ہے۔

 

اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت افغانستان کی مدد کرنے میں بھی ڈھونگ رچا رہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: میزائل سسٹم کی پیشکش ٹھکرادی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+