فیفاورلڈ کپ:برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

نیوز ٹوڈے:فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔ جنوبی کوریا کو چار ایک سے آوٹ کلاس کرتا ہوا برازیل کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

دوحا کے نائن سیون فور اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں برازیل کی ٹیم جنوبی کوریا سے اوپر رہی۔ان کی طرف سے ساتویں منٹ میں اسکورنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ پہلے یاف میں وقفے وقفے سے جاری رہا۔

اس میچ میں پہلا گول ونشیر جونیئر نے نیمارکے پاس پر کیا جبکہ دوسرا گول نیمار نے پنالٹی کک کے تیرھویں منٹ پر بنایا۔اس کے علاوہ انتسیویں منٹ میں رچرلسن نے گیند جنوبی کوریا کے جال میں پہنچائی۔

وقفے پر برازیل کو چار صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے یاف میں بھی برازیل کے کھلاڑیوں نے جنوبی کوریا پر حملے کیے۔ مگر ان کو کامیابی حاصل نہ ہوئی۔

جنوبی کوریا نے گول کیا۔ بقیہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ برازیل نے یہ میچ چار ایک سے جیت کر کوارٹر میں اپنی جگہ بنالی۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+