یورپی میڈیا کے دعووں سے خوفزدہ نیتن یاہو ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے

Israel Iran

نیوزٹوڈے: ایران کو کمزور کرنے کے لیے اور اسے ڈرانے کے لیے اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ شام میں بنائے گئے ایران کے فوجی ٹھکانوں کو کبھی بھی نشانہ بنا سکتا ہے یہ کوئی نئی اور انہونی بات نہیں اس سے پہلے بھی اسرائیل شام میں ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکا ہے فروری میں اسرائیل نے حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں کو دمشق میں تباہ کرنے کی کوشش کی اسرائیل کئی مرتبہ یہ بہانہ بنا کر شام میں ایران کے مدد گار حزب اللہ جماعت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکا ہے کہ ایران شام کے راستے حزب اللہ جماعت کو ہتھیار فراہم کرتا ہے اور حزب اللہ کے لڑاکے انہی ہتھیاروں کا استعمال اسرائیل میں کرتے ہیں اس لیے اسرائیل شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی تاک میں رہتا ہے ۔

اور اب اسرائیل کی دھمکیوں سے ایران نے دمشق کے قریب اسرائیل کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ایئر ڈیفینس سسٹم تعینات کر دیا ہے یورپی میڈیا کا دعوٰی ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے کوئی بہانہ تلاش کر رہا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی طاقت حاصل کرے نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ایران کو روکنے کا واحد حل جنگ ہی ہے اور جتنی جلدی یہ کام کر لیا جائے اتنا ہی اچھا ہو گا حالانکہ اقوام متحدہ کی توانائی ایجینسی آئی اے ای اے کے مطابق ایران کی نیو کلیئر ایجینسی پر حملہ انتہائی خطرناک ہو گا لیکن یورپی میڈیا کے نئے نئے دعوے اسرائیل کو ڈرا رہے ہیں یورپی میڈیا کا دعوٰی ہے کہ اگر ایران نے ایٹم بم بنا لیا تو وہ اس کو سب سےپہلے اسرائیل پر ہی ٹیسٹ کرے گا اس لیے اسرائیل ہر صورت ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا چاہتا ہے ۔
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+