پاکستان کی ترکی کے ساتھ ہوۓبیراکتر ٹی بی 2 ڈرون معاہدے کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 04, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: دنیا کے بڑے ممالک کی طرح پاکستان بھی اپنی معیشت کا ایک بڑا حصہ اپنے دفاع اور تحفظ پر خرچ کرتا ہے اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلیے پاکستان تیزی سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت بڑھا رہا ہے چین جو کہ پاکستان کا پڑوسی اور دوست ملک ہے یہ دونوں ملک مل کر ایڈوانس جنگی طیارے تیار کر رہے ہیں اس سے پہلے چین کئی ایڈوانس جنگی طیارے پاکستان کو دے چکا ہے صرف جنگی طیارے ہی نہیں بلکہ چین کے کئی خطرناک ہتھیار پاکستان کے ہتھیار خانوں میں موجود ہیں جس کی وجہ سے بھارت جیسے ملک کی نیندیں اڑی رہتی ہیں اور حال ہی میں پاکستان کے ترکی کے ساتھ ایک اور معاہدے سے بھارت کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ ترکی کے بیراکتر ٹی بی 2 ڈرون کی سپلائی پاکستان پہنچ چکی ہے جس میں ترکی کے 7 ٹی بی 2 ڈرون شامل ہیں اس معاہدے کے مکمل ہونے پر پاکستان اور ترکی کی ڈیفینس منسٹری کی طرف سے کیک کاٹا گیا ہے ۔
اور اس تقریب کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جو کہ بھارت کی لیے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ ترکی کے اس ڈرون کو 300 کلو میٹر کی دوری سے اڑایا جا سکتا ہے اور 1300 کلو گرام وزن لے کر جا سکتا ہے اور ایک ہی وقت میں یہ ڈرون کئی جگہ حملہ کر سکتا ہے اس ڈرون میں ایسے کیمرے لگے ہوتے ہیں جن سے یہ دشمن کے علاقوں کی براہ راست تصویر دکھا سکتا ہے 27 سے 28 گھنٹوں تک لگاتار ہوا میں اڑ سکتا ہے پاکستان کے ہاتھ یہ ڈرون لگتے ہی پاکستان کی دفاعی طاقت کئی گنا بڑھ چکی ہے اس سے پہلے بھی ترکی کئی میزائل اور راکٹ پاکستان کو دے چکا ہے اگر یہ کہا جاۓ تو بے جا نہ ہو گا کہ چین اور ترکی پاکستان کے دو ایسے بازو ہیں جن کی مدد سے پاکستان اب اپنے ملک میں خطرناک ہتھیار بنا رہا ہے ۔
تبصرے