وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا
- 05, اپریل , 2023

پاکستان کے سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب الیکشن کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ صرف 13 دن آگے کی جاۓ گی پنجاب میں جلد از جلد مئی میں الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے 19 اپریل تک حکمرانوں کی حتمی فہرست جاری کر دی جاۓ گی انتخابی نشانات 30 اپریل تک جاری کر دیے جائیں گے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کو بھی حکم سنا دیا ہے کہ 10 اپریل تک وفاقی حکومت الیکشن کے اخراجات جن کا تخمینہ 20 ارب لگایا گیا ہے پنجاب حکومت کو ادا کرے ۔
الیکشن کے دوران سیکیورٹی کیلیے عام رینجرز اور فورسز کا انتظام کیا جاۓ سپریم کورٹ نے تمام اداروں کو الیکشن کمیشن کے ساتھ معاونت کا حکم بھی دیا ہے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو رد کر دیا رانا ثناء اللٰہ نے 3 رکنی بنچ پر تنقید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہر فیصلے میں یہی 3 جج کیوں شامل ہوتے ہیں پی ٹی آئی کے چیئرمین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عدالت نے آئین کی حفاظت کا حق ادا کر دیا ہے پی ٹی آئی عدالت کے اس فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے ۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے