حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے میری جان کو خطرہ ہے عمران خان کا دی ٹائمز کو واضح الفاظ میں بیان

امریکی میگزین دی ٹائمز

نیوزٹوڈے: پاکستان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے امریکی میگزین ٹائمز فون کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا ہے کہ نومبر میں ان پر ایک جلسے کے دوران حملہ کیا گیا تھا جس سے ان کی ٹانگ میں تین گولیاں لگی تھیں اس قاتلانہ حملے میں ان کی جماعت کے کئی افراد زخمی ہوۓ تھے اور ایک کارکن ہلاک ہو گیا تھا اس وقت ایک حملہ آور کو جاۓ وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا عمران خان نے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے اس حملے سے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی خدشہ ظاہر کر دیا تھا کہ ان پر دیگر سیاسی جماعتیں اور حکومت حملہ کروا سکتی ہے اور اس کا ذمہ دار ایک مذہبی اور جنونی پارٹی کو ٹھرایا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد ایسا ہی ہوا اس وقت میں اقتدار میں تھا اور خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے مجھے خبریں مل رہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مجھے ایسا ہی اندازہ ہوتا ہے اور میرے گھر کے باہر جو میرے ساتھی موجود ہیں انہیں بھی یقین ہے کہ مجھے گرفتار کروایا جاۓ گا اور پھر مجھے قتل کروا دیا جاۓ گا میری جان کو اب بھی خطرہ ہے دی ٹائمز میگزین میں جو باتیں لکھی گئیں ہیں ان میں عمران خان نے انٹر ویو کے دوران پانچ نکات پر زور دیا ہے جن میں پہلا اور سب سے اہم ان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ہیں انہوں نے ملک کی معاشی ابتری اور بد حالی پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مارچ میں ملک میں سالانہ مہنگائی میں ٪47 اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح اس سال کے دوران روپے کی قدر میں ٪54 کمی ہوئی ہے اگر یہی پوزیشن رہی تو ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+