عمران خان کا عدالتی فیصلے پر اظہار تشکر اور جھوٹے بیان حلفی والے وزیر اعظم کے احکام ماننے سے انکار

الیکشن کمیشن کے فیصلے

نیوزٹوڈے: پاکستان سپریم کورٹ نے الیکشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو رد کرتے ہوۓ پنجاب میں چودہ مئی کو الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا عدلیہ کے اس فیصلے کے بعد پاکستان کی عوام اور ان کی خیر خواہ پارٹی پی ٹی آئی جماعت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے عدلیہ کو اس فیصلے پر مبارکباد دینے اور اس فیصلے پر اظہار تشکر کیلیے منعقد کردہ جلسہ لاہور سے خطاب کرتے ہوۓ کہا طاقتوروں نے جج صاحبان کو ڈرایا دھمکایا ان کی کوشش تھی کسی بھی طرح ججز صاحبان کو آئین کے ساتھ کھڑا نہ ہونے دیا جاۓ یہ پاکستان کی موجودہ طاقتور حکمران جماعت کا وطیرہ ہے کہ وہ ججز کو دھمکیاں دیتے ہیں اور انہیں ڈراتے ہیں لیکن ججز صاحبان نے آئین کی حفاظت کرتے ہوۓ آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے اور آئین کو زندہ رکھا ہے ۔

اس فیصلے پر عمران خان نے سپریم کورٹ کو مبارکباد دی اور اپنی جماعت سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سب الیکشن کی تیاری شروع کر دیں دس دن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا کام مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آئین اور قانون کی حکمرانی کیلیے اپنے فیصلے پر ڈٹے رہیں گے کیونکہ ہماری معاشی بدحالی کا واحد حل صرف الیکشن ہیں اگر حکومت آئین کے فیصلے کو نہ مانے تو قوم کو میری کال کا انتظار کرنا ہے انہوں نے الیکشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوۓ قوم سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والے خاندانوں کو ملکی سالمیت کی فکر نہیں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے والا وزیر اعظم ہمارے ملک کے فیصلے کرنے والا ہے ہم ایسے جھوٹے شخص کے فیصلوں کو نہیں مانتے عدلیہ کا احترام برقرار رکھا جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+