ایران اور سعودی عرب کی دوستی پاکستانی عوام کیلیے بھی آکسیجن سے کم نہیں
- 07, اپریل , 2023
چین کی مداخلت سے سعودیہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے سے نہ صرف دو مسلم ملک ایک دوسرے کے قریب آ گۓ ہیں بلکہ ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہونے سے پاکستان میں بھی ترقی کی راہیں کھلنے کی امید جاگی ہے کیونکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو بھی کئی مشکلات کا سامنا تھا پاکستان سعودی عرب اور عرب ممالک کی بہت عزت کرتا ہے مکہ اور مدینہ میں مسلمان حج وعمرہ کرنے کیلیے جاتے ہیں سعودی عرب پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کرتا آ رہا ہے عرب پر امریکہ کی اجارہ داری بھی ہے سعودی عرب امریکہ سے ہتھیار بھی خریدتا ہے اور امریکہ نے عرب ممالک کو اپنے ہتھیاروں کا سب سے منافع بخش بازار بنا رکھا ہے ۔
ایک طرف ایران کا خوف سعودی عرب کے دل میں بٹھا کر اسے منہ مانگے داموں ہتھیار بیچتا ہے دوسری طرف سعودی عرب سے سستا تیل بھی خریدتا ہے اور پاکستان کا 2011 میں ایران کے ساتھ ہونے والا گیس کا معاہدہ سعودی عرب اور امریکہ کی وجہ سے آج تک پورا نہ ہو سکا ایران کی طرف سے پاکستان بارڈر تک گیس پائپ لائن مکمل ہو چکی ہے لیکن پاکستان آج تک اپنی طرف سے اس لائن کا آغاز ہی نہیں کر پایا کیونکہ ہمارے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب بھی ہیں ایران کے ساتھ دشمنی کی وجہ سے ہمیں ڈراتا دھمکاتا رہتا تھا لیکن اب اب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے سے پاکستان بھی ایران کے ساتھ اپنا معاہدہ پورا کر پاۓ گا اس طرح پاکستان میں گیس کی قیمتیں کم ہوں جائیں گی فیکٹریاں اور کارخانے بجلی کے بجاۓ گیس پر چلیں گے جس سے ملک میں مہگائی میں کمی آۓ گی ۔
تبصرے