کراچی سرجانی ٹاؤن کی عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہی ہے

 

    کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں پچھلے 4 مہینوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے لوگ ایک ایک بوند پانی کو ترس رہے ہیں لوگ ارد گرد کے علاقوں سے پانی لاکر اپنی ضرورت پوری کرنے پر مجبور ہیں روزے کی حالت میں لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہےآجکل رمضان کے مہینے میں جہاں کھانے پینے کی اور دیگر تمام اشیاء ضروریات  کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے وہیں پانی کے ٹینکروں کی قیمتوں میں بھی کئ گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوگ بورنگ کا کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں  سرجانی ٹاؤن میں بور کا کھارا پانی استعمال کرنے سے ان علاقوں میں جلد اور آنتوں کی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں سرجانی ٹاؤن کے لوگ پانی کی شدید کمی اور اوپر سے ان بیماریوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+