نام نہاد جمہوری ملک میں عوام کی زبان پر ایک ہی نام عمران خان اسی لیے انتخابات سے نکلتی ہے شہباز شریف کی جان

 

 

    پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور یہاں جمہوری آئین کے نفاذ کی بات کی جاتی ہے ہم سب یہ جانتے ہیں کہ ایک جمہوری ملک میں کسی بھی مسئلے کا حل عوام کی راۓ سے نکالا جاتا ہے لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت اور ملک کی کل 13 سیاسی پارٹیاں جو اس وقت مل کر ملک کی سیاست چلا رہی ہیں سب الیکشن سے فرار چاہتی ہیں اور ہر سیاسی جماعت کا یہ دعوٰی ہے کہ اگر ملک کی کمان انہیں سونپ دی جاۓ تو ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گالیکن الیکشن کی بات نہ کی جاۓ یہ حیران کن بات ہے کہ پاکستان واحد جمہوری ملک ہے جہاں پر سیاسی جماعتیں الیکشن کو اپنی توہین سمجھتی ہیں  ۔

    انہیں یقین ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ اگر الیکشن ہوۓ تو پی ٹی آئی کو ہی کامیابی ملے گی کیونکہ پچھلے ایک سال میں ملک کی سیاسی جماعتوں سے عوام نے سکھ کا ایک سانس بھی نہیں لیا جو جماعت مہنگائی مکاؤ احتجاج کر کے بر سر اقتدار آئی تھی اس حکومت نے اپنے ایک سالہ دور اقتدار میں مہنگائی کی شرح میں ٪44اضافہ کرکے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے بلکہ انہوں نے یہ قانون بنا رکھا ہے کہ غریب طبقے کو بھوکا مار دیا جاۓ تو نہ غریب  رہے گا اور نہ ہی غربت نظر آۓ گی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+