شہباز حکومت نے ملک سے مہنگائی کے خاتمے کا حل نکال لیا
- 08, اپریل , 2023
پاکستان حکومت نے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کا ایک حل نکالا ہے اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں لوگوں کو کھانے کے لالے پڑے ہیں ملک میں آٹے کی شدید قلت ہے شہباز حکومت نے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کے بجاۓ ملک میں گیس کی شدید قلت اور بحران کا اعلان کرکے عوام کے غصے کو مزید بھڑکا دیا ہے سوئی حکام نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب ملک کے تمام بڑے شہروں میں گیس صرف سحری اور افتاری پر ملے گی باقی تمام وقت گیس بند رہے گی اس لوڈ شیڈنگ کے باوجود گیس کے بلوں میں کوئی کٹوتی نہ ہو گی بلکہ امراء کےلیے گیس کے دام کئی گنا بڑھا دیے ہیں ۔
غریبوں کے لیے گیس کے دام وہی رہیں گے جبکہ متوسط اور امیر طبقے کو کئی گنا زیادہ بل ادا کرنا ہوگا یہ شہباز حکومت کا ایک اور جان لیوا کارنامہ ہے جب گیس ہی نہیں ہو گی تو گھر میں کھانا ہی نہیں پکے گا اس طرح گیس نہ دینے سے مہنگائی کا خاتمہ ہو جاۓ گا حکومت کے اس نۓ اعلان نے عوام کی چیخیں نکال دیں ۔
تبصرے