ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کا امتحان کا دن حکومت کے خلاف کیا کاروائی کرتی ہے
- 11, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو الیکشن کیلیے فنڈز کی فراہمی کا جو فرمان جاری کیا گیا تھا کل اس کا آخری دن تھا آج ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا سپریم کورٹ آف پاکستان حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی یا اپنے فیصلے پر عمل در آمد کرانے کیلیے سختی کا مظاہرہ کرے گی اگر حکومت نے نے سختی کا مظاہرہ کیا تو سپریم کورٹ توہین عدالت کا شو کاز نوٹس وزیر اعظم یا کسی بھی وزیر کو جاری کر سکتی ہے کیونکہ پارلیمینٹ کی آڑ میں حکومت توہین عدالت کی کاروائیوں سے بچنے کیلیے قانون بھی بدل سکتی ہے اور پارلیمینٹ کی طرف سے توہین عدالت کیس ختم کرنے کا اعلان بھی ہو سکتا ہے یہ تمام کاروائیاں حکومت کا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال ہے حکومت الیکشن رکوانے کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈ جاری کرنے سے کترا رہی ہے ۔
وفاقی کابینہ کے پاس بھی یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے طور پر بھی فنڈز جاری کر سکتی ہے لیکن اس معاملے کو طول دینے کیلیے یہ سارا ملبہ پارلیمینٹ کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے تاکہ ایک تو الیکشن کے معاملے کو طول دیا جا سکے اور دوسرا توہین عدالت سے بچنے کیلیے حکومت کے پاس ایک جواز ہو حکومت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ اصلاحات بل جسے صدر پاکستان عارف علوی نے نامنظور قرار دے دیا تھا پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کروا لیا اور اس مشترکہ اجلاس کے ذریعے آئین کی پاسداری کرنے والے اور آئین کی محافظ حکومت نے پوری ڈھٹائی سے آئین توڑنے کا عمل مکمل کیا ۔
تبصرے