کوئٹہ کے قندھاری بازار میں خوفناک دھماکہ

کوئٹہ کے قندھاری بازار

نیوزٹوڈے: پاکستان کے گنجان آباد شہر کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گۓ اس دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا قندھاری بازار میں منی ایکسچینج مارکیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل آکر دھماکے سے کچھ وقت پہلے کھڑی ہوئی اور چند منٹ بعد یہ زور دار دھماکہ ہوا یہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن نے موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے خوفناک دھماکے کا شبہ ظاہر کیا ہے اس دھماکےمیں دوپولیس اہلکار شہید اور پانچ اہلکار زخمی ہو گۓ پولیس کی جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ کوئٹہ کے ایس پی نصیر شاہ کی تھی جو اپنی فیملی کے ساتھ خریداری کیلیے قندھاری بازار آۓ تھےان کے ساتھ پولیس موبائل سیکیورٹی کے طور پر تھی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+