امریکہ کے رویے نے چین کا حوصلہ بڑھا دیا

ایسی کونسی وجوہات ہیں کہ تائوان کے لوگوں کے دل میں یہ شک پیدا ہو گیا ہے اور وہ کھل کر کہنے لگےہیں کہ اگر چین نے تائوان پر حملہ کیا تو شاید ہی امریکہ چین پر حملہ کرے گا ۔ اس کی وجہ ہے روس ، یوکرین جنگ ۔ کیونکہ روس یوکرین جنگ میں یوکرین کو ہتھیار تو بہت مل رہے ہیں ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ہتھیار تو بہت سے ملکوں نے دیے لیکن انہیں چلانے کیلیۓ اپنی فوج نہ بھیجی ۔ اور بہت سے ملکوں نے روس پر پابندیاں تو لگائیں لیکن گولی کا جواب گولی سے نہ دیا ۔ ہر مشکل میں یوکرین کا ساتھ دینے کا عہد تو کیا لیکن مشکل وقت میں ساتھ نہ دیا-

 

امریکہ کی انہی باتوں نے اور اس رویے نے تائوان کو بد ظن کیا ہے اور چین کو حوصلہ دیا ہے کہ چین کے جہاز تائوان کو بار بار دھمکا رہے ہیں ۔ تائوان کے قریب چین کے جہاز چکر کاٹ رہے ہیں ۔ سمندر میں چین کے وار شپ جنگ کیلیۓتیاریاں مکمل کر رہے ہیں ۔ چین اور روس بار بار امریکہ کو چیلنج کر رہے ہیں ۔

 

اٹیک بورڈ میں امریکہ نے یوکرین سے سبق سیکھا ہے ۔اور اب وہ چین پر پہلے حملہ کرے گا اور برطانیہ بھی امریکہ کے ساتھ ہے۔ اگر امریکہ نے ایسا کیا تو اس طرح امریکہ اور برطانیہ کے پلان میں تائوان محفوظ رہے گا ۔ روس اور چین مل کر امریکہ پر حملے کی تیاریوں میں ہیں ۔ ادھر چین بار بار تائوان کو اکسا رہا ہے ۔ یہ چنگاری کسی بھی وقت بھڑک سکتی ہے ۔ اگر تائوان کو لیکر چین اور امریکہ کے درمیان جنگ شروع ہوئ تو برطانیہ کیا کردار ادا کرے گا ۔

 

امریکہ کو لگ رہا ہے کہ روس اور چین کی طرف سے جو بیان جاری ہو رہے ہیں ان سے امریکہ کی سپر پاور ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔  یہی وجہ ہے کہ امریکہ یوکرین اور تائوان دونوں مورچوں پر جنگ کا انجام کر کے خود کو سپریم پاور ظاہر کرنا چاہتا ہے ۔  

 

مزید پڑھیں: روس اور چین نے ایک اور ملک سربیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+