یوکرین کے بعد مالدووا روس کے اگلے نشانے پر ہو گا

یوکرین نے دعوَِی کیا ہے کہ روس 9 مئ سے پہلے کئ  ملکوں پر حملہ کر سکتا ہے اور اس وقت یوکرین کے بعد مالدووا روس کے اگلے نشانے پر ہو گا حالانکہ مالدووا ایک چھوٹا سا ملک ہے اس کی فوج صرف 7000 ہے  ۔ لیکن پھر بھی روس اس کو فتح کیوں کرنا چاہتا ہے ؟ دراصل روس کیلیۓ مالدووا کو فتح کرنا ضروری ہے اگر روس نے مالددوا پر قبضہ کر لیا تو یوکرین بلیک سی سے کٹ جاۓ گا اور مالدووا کو فتح کرنا یوکرین کے خلاف روس کی بہت بڑی جیت ہے ۔ روس یوکرین جنگ میں مالدووا یوکرین کی بھرپور مدد کر رہا ہے ۔   روس ، یوکرین جنگ میں مالدووا اس لیے یوکرین کی حمایت کر رہا ہے کیونکہ وہ یورپی یونین کا حصّہ بننا چاہتا ہے اور یوکرین کی مدد کر کے اسے نیٹو کے قریب جانے کا موقع مل رہا ہے ۔

 

9مئ کا دن روس کیلیۓ بہت اہم ہے ۔ اور یوکرین نے یہ قیاس اس لیے کیا ہے کہ 9 مئ کا دن روس وکٹری پریڈ ڈے کے طور پر مناتا ہے ۔ 9 مئ کو جرمنی پر سوویت یونین نے فتح حاصل کی تھی ۔ اور مالدووا پر حملہ کرنے کیلیۓ روس اڑیسہ کا سمندری راستہ استعمال کر سکتا ہے ۔ اڑیسہ کے سمندر سے مالدووا کا فاصلہ صرف 40 کلو میٹر ہے ۔ اور اگر اس راستے سے روس حملہ کر کے مالدووا پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گیا تو بلیک سی کے ٹریڈ پر روس کا قبضہ ہو جاۓ گا ۔  مالدووا کے بعد روس مریو پول پر مکمل قبضہ کرے گا کیونکہ مریو پول پر قبضہ کرنے سے روس ، یوکرین سرحد روس کیلیۓ محفوظ ہو جاۓ گی ۔ مالدووا اور مریوپول دو ایسے راستے ہیں جن پر امریکہ ، نیٹو اور یورپ نظریں گاڑے بیٹھے ہیں روس میں داخل ہونے کیلیۓ ۔  

 

مزید پڑھیں: تائوان کے خلاف چین کی جنگی تیاریاں مکمل
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+