تائوان کے خلاف چین کی جنگی تیاریاں مکمل
- 07, مئی , 2022
روس ، یوکرین جنگ کے بعد اب ایک نیا وار فرنٹ کھل رہا ہے اب چین کی ہمت بھی بڑھ گئ ہے اور اس کے لڑاکو طیارے وقفے وقفے سے تائوان کو ڈرانے کیلیۓ تائوان کی ایئر سپیس میں نظر آ رہے ہیں ۔ آج چین کے 18 لڑاکو طیارے تائوان کے آسمان میں منڈلاتے نظر آۓ ۔ تائوان چین کے ان اقدام پر پریشان ہے کیونکہ 24 فروری کے بعد کئ بار ایسا ہو چکا ہے کہ چین کے فائٹر جیٹس تائوان کی سپیس میں گھس چکے ہیں ۔ اب تائوان کی پریشانی مزید بڑھ چکی ہے ۔
کیونکہ پہلے تائوان کو امریکہ نے یہ یقین دلایا تھا کہ اگر کوئ بڑا ملک اس پر حملہ کرے گا تو امریکہ اس کی مدد کرے گا لیکن اب امریکہ نے آنکھیں پھیر لی ہیں اور حال ہی میں زیادہ آرڈرز ملنے کی وجہ سے امریکہ نے ہتھیاروں کی ڈیل کینسل کر دی ہے ۔
اور دوسری طرف تائوان نے امریکہ سے لڑاکو طیارے خریدنے سے منع کر دیا کہ یہ طیارے مہنگے ہیں ۔ تائوان ایک تو چین کی جنگ کی دھمکیوں کی وجہ سے بوکھلایا ہوا ہے کیونکہ چین یہ کہتا ہے کہ تائوان اس کا حصّہ ہے اور وہ اسے حاصل کر کے رہے گا ۔ تائوان کیلیۓ دوسری پریشانی یہ ہے کہ اسے امریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی مدد نہیں مل رہی ۔
یوکرین سے سبق ملنے کے بعد امریکہ فعل حال چین سے لڑنے کیلیۓ تیار نہیں ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اگر جنگ کا دورانیہ لمبا ہوا تو وہ چین سے مقابلہ نہ کر سکے گا کیونکہ چین کے خلاف امریکہ کی تیاریاں مکمل نہیں ہیں اور اسے ڈر ہے کہ اگر اس نے چین سے جنگ چھیڑی تو اس کے پاس ایشیا میں اپنی فوج کو ہتھیار اور تیل پہنچانے میں پریشانی ہو گی کیونکہ چین کے ارد گرد امریکہ کی ملٹری بیس انتہائ کمزور ہے ۔
مزید پڑھیں: پیوٹن نے وکٹری ڈے پریڈ کی مشق میں ڈومز ڈے جہاز کو شامل کر کے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے