پیوٹن نے وکٹری ڈے پریڈ کی مشق میں ڈومز ڈے جہاز کو شامل کر کے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا
- 07, مئی , 2022
روس میں ہر سال 9 مئ کا دن وکٹری ڈے پریڈ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ 9 مئ کو سوویت یونین نے جرمنی سے فتح حاصل کی تھی ۔ 9 مئ کو لے کر نیٹو نے بھی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ پیوٹن نے یورپی ممالک کو پہلے ہی ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی ہے اور وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر پیوٹن ایٹمی جنگ کا اعلان بھی کر سکتے ہیں ۔ وکٹری ڈے پریڈ کی مشق میں روس نے ڈومزڈےجہاز کو بھی شامل کیا ہے ۔ اس جہاز کو قیامت کا جہاز بھی کہا جاتا ہے ۔
2010 ء میں آخری بار اس جہاز کو پریڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب 12 سال بعد دنیا نے اس جہاز کی جھلک دیکھی ہے ۔ سوویت یونین کے زمانے کے اس جہاز میں ایک بھی کھڑکی نہیں ہے ۔ اوراس پر ایٹمی حملے کا کوئ اثر نہیں ہوتا یہ اس کی سب سے بڑی خاصیت ہے ۔
ایٹمی حملہ ہونے کی صورت میں یہ جہاز کئ دنوں تک خلا میں رہ سکتا ہے ۔ اور اس میں بیٹھے سبھی لوگ محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ اس جہاز کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس میں بیٹھ کر پیوٹن اپنی فوج کو ہدایات بھی دے سکتے ہیں اس جہاز میں بیٹھ کر دنیا میں کہیں بھی کمیونیکیشن ممکن ہے ۔ اور اس جہاز میں تیل بھروانے کیلیۓ اس کا زمین پر اتر نا ضروری نہیں بلکہ اس جہاز میں خلا میں ہی تیل بھرا جا سکتا ہے ۔
پیوٹن نے دنیا کو اس جہاز کی جھلک دکھا کر ایک مرتبہ پھر یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اب پیوٹن کا مقابلہ کرنا آسان نہیں کیونکہ پیوٹن نے نہ جانے ایسے اور کتنے قیامت خیز ہتھیار اپنی بغل میں چھپا رکھے ہیں ۔
مزید پڑھیں: روس ، یوکرین جنگ میں چیچن لڑاکوں کا کردار
خاص خبریں
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
-
پی ٹی اے کا پاکستان میں اسٹار لنک لانچ کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کے لیے جدید ہوٹلوں کی تعمیر کا حکم دے دیا
تازہ ترین

تبصرے