وزیر اعظم کی جانب سے گورنر چیمہ کی برطرفی کاحکم جاری،عمران خان کا سخت ردِ عمل

 

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  شہباز شریف  کا گورنر چیمہ کو عہدے سے برطرف کرنے کا مشورہ رد کردیا  تھا۔عارف علوی نے  شہباز شریف کو یاد دہانی کروا ئی کہ وہ صدرِ مملکت کی  منظوری کے بغیر گورنر کو بر طرف نہیں کر سکتے مگر وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف نے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

 

وزیر اعظم کے حکم کے بعد  عمر سرفراز چیمہ کی مدت بطور گورنر آج ختم ہوجائے گی دوسری طرف سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدرِ پاکستان چاہیں گے تب تک میں گورنر کے عہدے پر رہوں گا،وزیر اعظم کے پاس گورنر کو بر طرف کرنے کی اتھارٹی موجود نہیں ہے۔

 

وفاقی حکومت نے شہباز شریف کے مشورے پر گورنر چیمہ کی برطرفی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویثرن سے جاری نوٹس کے  مطابق اگلے گورنر کی تقرری تک چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق گورنر کہ برطرف کرنے کے بعد ان کی سیکیورٹی بھی ہٹا لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ اگر گورنرہائوس آئے تو ان کو اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

 صدرِ مملکت نے کہا کہ حکومت کی طرف سے  گورنر کوہٹانا ایک غیر آئینی اور غیر جمہوری حرکت ہے  مگر سرفراز چیمہ کو چاہیے کہ وہ جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں۔

 

اس واقعے کے بعد  چیئر مین پی ٹی آئی  عمران خان نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس آئین شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جا رہا ہے جس سے پنجاب  کی سیاست میں انتشار برپا ہو سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ا س آئین شکنی سے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتِ عُظمیٰ اس واقعے کا نوٹس لے اور قانونی کاروائی کرے۔

مزید پڑھیں: سابق گورنر چوہدری سرور کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+