روس یوکرین جنگ میں رمضان قادروف کا کردار
- 29, اپریل , 2022
روس یوکرین جنگ میں روس نے چیچن لڑاکے میدان میں اتارے ہیں جنہوں نے یوکرین کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے ۔ جب رمضان قادروف نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ روس کی حمایت میں اپنی خاص فوج کو میدان میں اتارنے والے ہیں ۔ تو دنیا میں ہر کسی کی زبان پر یہ سوال تھا کہ یہ چیچن کون ہیں ؟ ان کا روس سے کیا رشتہ ہے ؟ اور چیچن لوگوں کا مقصد کیا ہے ؟
ایسی کوئ کہانی یا وجہ تو ہے کہ چیچن فوج کو آج بھی نہ صرف اپنے علاقے میں بلکہ یورپ اور اس کے ساتھ ساتھ ایشیا اور افریقہ سمیت پوری دنیا میں بہت بہادر نڈر اور وفادار فوج تسلیم کیا جاتا ہے ۔ چیچنیا دراصل روس کی ایک جزوی ریاست ہے ۔ روس نے چیچنیا کو بہت آزادی دی ہوئ ہے ۔ ان کا اپنا ایک صدر اور سربراہ ہے ۔ ان کے اپنے قوانین ہیں جن میں روس نے کبھی د خل اندازی نہیں کی ۔ چیچنیا کا موجودہ سربراہ رمضان قادروف ہے ۔ جو چیچنیا کے سابق صدر اخمد قادروف کا بیٹا ہے اور چیچنیا کی آزادی کی تحریک کا اہم رکن تھا اور اب وہ ولادیمیر پیوٹن کا اہم اتحادی بھی ہے ۔ ان کی کمان میں چیچن لڑاکوں کی ایک بڑی فوج یوکرین پر حملے کیلیۓ سرگرم ہے انہوں نے خود کو پیوٹن کا سپاہی قرار دیا ہے ۔
انہیں پیوٹن کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے پیوٹن کو جیت دلانے کا مصمّم ارادہ کر لیا ہے ۔ اس مقصد کیلیۓ وہ ہر وقت اپنی جانوں کو قربان کرنے کیلیۓ تیار ہیں ۔
اس وقت رمضان قادروف کی زندگی کا مقصد روس کی فتح ہے ۔ اس کیلیۓ انہوں نے چیچنیا میں ایبسولیوٹ چیمپئین شپ اخمد کے تمام تہوار روک دیۓ ہیں ۔ حالانکہ وہ اکثر کھلاڑیوں کے ساتھ دکھائ دیتے ہیں ان کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اپنی سربراہی میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کیلیۓ بہت سے شوز بھی کرواتے ہیں لیکن اس وقت انہوں نے ایسی تمام سرگرمیاں پس پشت ڈال دیں اور یہ رمضان قادروف کا بہت بڑا فیصلہ ہے ۔
رمضان قادروف ایک راجہ کی طرح زندگی گزارتے ہیں ۔ ان کی ریاست میں انکے تین محل ہیں انکی سواری ایک خاص جہاز ہے جسکی قیمت 6 کروڑ 10 لاکھ پونڈ ہے ۔ ان کی تنخواہ 34 لاکھ پونڈ ہے ۔ یعنی وہ روس کے گورنرز میں سے سب سے دولت مند گورنر ہیں ۔ اور روس کیلیۓ جان تک دینے کیلیۓ تیار ہیں ۔ ماضی میں روس انکا سب سے بڑا دشمن تھا ۔ چیچنیا نے 70 سال روس سے اپنی آزادی کی جنگ لڑی ۔
جب پیوٹن نے روس کی باگ ڈور سنبھا لی تو انھوں نے چیچنیا کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اخمد قادروف کو چیچنیا کا سربراہ بنا دیا انکی وفات کے بعد 2007 ء میں انکے بیٹے رمضان قادروف نے چیچنیا کی صدارت سنبھال لی ۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے