روس نے فن لینڈ کو بجلی اور گیس کی سپلائ روک کے جھکنے پر مجبور کر دیا

روس ، یوکرین جنگ میں جن ممالک نے روس کے خلاف یوکرین کی مدد کی یا روس پر پابندیاں عائد کیں ۔ روس نے مارچ 2022 ء میں ہی ان 31 ممالک کی فہرست بنا لی تھی اور یکم اپریل کو روس نے اعلان کیا کہ روس انہی ممالک کو تیل اور گیس بیچے گا جو اسے روسی کرنسی روبل میں ادائیگی کریں گے ۔ 

 

روس کی مخالفت کے باوجود کئ یورپین اور نیٹو ممالک نے روس کے اس معائدے پر سمجھوتہ کر لیا اور روبل میں ادائیگی کا مطالبہ منظور کر لیا ۔ لیکن جب فن لینڈ اور سویڈن نے روس کی مخالفت اور ناراضگی کو نظر انداز کرتے ہوۓ نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا تو روس نے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائ بند کر دی ۔ فن لینڈ اپنی ضرورت کی ٪10 بجلی روس سے لیتا ہے ۔ 

 

اب روس نے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی سپلائ بھی روک دی ۔ کیونکہ فن لینڈ نے روبل میں ادائیگی پر کوئ سمجھوتہ نہیں کیا ۔ بلکہ فن لینڈ قدرتی گیس کی سپلائ پر امریکہ کے ساتھ دس سال کے سمجھوتے کیلیے تیار ہو گیا ۔ روس کا ایکشن اور فن لینڈ کی تیاری یہ ایک اور جنگی محاذ ہے ۔ 

 

فن لینڈ کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات سے نمٹنے کیلیے پہلے سے تیار تھے اور انھوں نے 550 بلین ڈالر امریکہ سے گیس کی سپلائ کیلیے پہلے سے رکھے تھے ۔ فن لینڈ کے سٹیٹ انرجی پرووائڈر کی معلومات کے مطابق روس ان کی انرجی سپلائ روک رہا ہے تو فن لینڈ امریکہ بیس کمپنی سے گیس لینے کیلیے تیار ہو گیا ہے ۔ لیکن فن لینڈ کیلیے یہ بہت مشکل ہو جا ۓ گا کیونکہ روس فن لینڈ کا پڑوسی ملک ہے اور اس کے برعکس امریکہ سے قدرتی گیس منگوانے کیلیے بہت خرچہ ہو گا ۔ جو فن لینڈ کیلیے نا ممکن ہو جاۓ گا ۔

 

مزید پڑھیں: چین نے جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کے خلاف ایک نیا محازتیار کیا ہے
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+