امریکہ میں آۓ روز بڑھتے ہوۓ جرائم کے واقعات

دنیا بھر میں سب سے خطرنا ک ہتھیاروں کا سوداگر امریکہ کو مانا جاتا ہے اس ملک کے پاس ایسے خطرناک ہتھیار ہیں جن سے دنیا خوف کھاتی ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ اس ملک نے ایسے خوفناک ہتھیار بناۓ ہیں کہ جن سے امریکہ کے لوگ بھی خوفزدہ رہتے ہیں ۔

 

امریکہ دنیا کے سامنے ان ہتھیاروں کی نمائش بھی کرتا رہتا یے اور اسے گن کلچر کا نام دیتا ہے اس گن کلچر کے نام سے ہی امریکہ کی سر زمین خوفزدہ رہتی ہے اس دہشت اور خوف کی مثالیں آۓ دن امریکی عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں اس سال 2022ء میں مئ تک اس گن کلچر نمائش سے 212 وارداتیں سامنے آئ ہیں ۔

 

اس گن کلچر نمائش کی ایک مثال ابھی بھی سامنے آ چکی ہے جب بائڈن کواڈ ملاقات سے واپسی پر امریکہ لوٹے تو ملک میں کہرام مچا ہوا تھا اور ایک بہت بری خبر بائڈن کا انتظار کر رہی تھی یہ خبر روس ، یوکرین جنگ سے متعلق نہیں تھی اور نہ ہی چین کے حملے سے متعلق تھی بلکہ یہ خبر بائڈن کے اپنے ہی ملک سے متعلق تھی ۔

 

امریکہ میں ٹیکساز کے ایک سکول میں 21 افراد کو قتل کر دیا گیا ٹیکساز کے راب ایلیمنٹری سکول میں ایک 18 سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 18 معصوم بچوں اور تین اساتزہ کو ہلاک کر دیا جبکہ 35 سے زیادہ افراد شدید زخمی بھی ہوۓ یہ حادثہ کسی بیرونی حملہ آور نے نہیں کیا بلکہ یہ گن کلچر نمائش کا نتیجہ ہے ۔

 

اس حادثے کے بعد امریکہ کے اس گن کلچر کو لے کر کئ سوال اٹھنے لگے کیونکہ اب اس ملک میں ہر روز گولیوں کی آوازیں سنائ دیتی ہیں اور اب دنیا بھر میں یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ آخر امریکی حکومت اس کے خلاف کوئ قدم کیوں نہیں اٹھا رہی ۔

 

مزید پڑھیں: چین نے امریکہ کو اسی کی ریاست میں جا کر للکارہ ہے
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+