پوری دنیا میں اناج کی قلت شدید صورت اختیار کر گئ
- 28, مئی , 2022
اناج کی بڑھتی ہوئ قلت نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے اور یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگر روس نے اناج کی پابندی ختم نہ کی تو بہت جلد دنیا بھوک سے مرنے لگے گی کیونکہ یونائیٹڈ نیشن سیکیورٹی کونسل میں یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا میں صرف دس ہفتوں کا اناج باقی ہے ۔
اناج کو لے کر حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں روس کا کہنا ہے کہ ہم اناج کو لے کر پابندیاں ہٹوانا چاہتے ہیں اب اناج کو لے کر عالمی جنگ کے حالات پیدا ہو رہے ہیں دنیا کےکل اناج کا ٪30 یوکرین سے فروخت ہوتا ہے بلکہ روس اور یوکرین یورپ اور افریقہ کی بھوک مٹانے کیلیے بہت اہم ہیں ۔
اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ پوری دنیا کا ٪ 25 گیہوں ، ٪ 15 مکئ ، ٪ 69 سورج مکھی روس اور یوکرین سے سپلائ ہوتی ہے دنیا کی ٪ 15 کھادیں روس سے سپلائ ہوتی ہیں یہ دونوں ملک السی اور سویابین کی پیداوار کیلیے بھی بہت مشہور ہیں ۔
روس اب اناج کا استعمال ہتھیار کی طرح کر رہا ہے دنیا کے کئ ممالک روس سے اناج نکلوانے کیلیے اپنی سمندری فوج بھیجنے کی بات کر رہے ہیں لیکن پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ ایک دانہ بھی بلیک سی کے راستے اس وقت تک باہر نہیں جاۓ گا جب تک روس پر لگی تمام پابندیاں اور الزامات صاف نہ ہو جائیں ۔
اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراچی سے فون پر بات کرتے ہوۓ پیوٹن نے واضح کر دیا کہ اناج کے بدلے یورپی ممالک کو روس پر لگائ گئ تمام پابندیاں ہٹانی ہوں گی تب روس اناج اور کھادیں یورپی ممالک کو دے گا بلیک سی کا راستہ بند ہونے سے یورپ کو ایک نہت بڑی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ یوکرین کی پیداوار پر کئ یورپی ممالک انحصار کرتے ہیں ۔
یوکرین بلیک سی کے راستے ٪ 98 اناج یورپی ممالک کو فروخت کرتا ہے اور اب یوکرین کے پاس کوئ دوسرا راستہ نہیں ہے اور روس اپنے فیصلے پر اڑا ہوا ہے روس کے پاس اس وقت دو دو ہتھیار ہیں اناج اور گیس ان دونوں ہتھیاروں کے سامنے باقی تمام ہتھیار فیل ہیں ۔
اگر روس اپنے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹا اور یورپ نے روس کے آگے سر تسلیم خم نہ کیا تو اس کے بہت بھیانک نتائج سامنے آئیں گے یورپ کے بازاروں میں اناج کی قیمتوں میں ٪ 30 اضافہ ہو چکا ہے ۔
مزید پڑھیں: یوکرین کی تباہی کے بعد چیچن فوج پولینڈ کا رخ کر رہی ہے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے