روسی تیل کا حصول پاکستان کے لیے مشکل ، امریکی پابندیاں بیچ کی بڑی رکاوٹ ہے،پاکستانی ریفائنریز کا حکو مت کو جواب
- 30, جون , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: ( اسلام آباد ) پاکستان کی آئل کمپنیوں نے کہا ہے کہ روس سے تیل کا حصول مشکل ہے، پاکستانی ریفائنریز کیلئے 15 سے 30 فیصد روسی خام تیل قابل قبول ہی نہیں ہے۔
نیوز ٹوڈے کے ذرائع کےمطابق ریفائنریز کے پاس تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت موجود نہیں، دوسری جانب مغربی پابندیوں کے باعث بھی روس سے تیل کے حصول میں پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
یہ جواب چار پاکستانی ریفائنریز نے حکومت کی جانب سےلکھے گئے خط کے جواب دیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت توانائی نے خط لکھ کر روس سے تیل درآمد کرنے کے لیےآئل کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔
نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق چار ریفائنریز نے کہا ہے کہ 15 سے 30 فیصد روسی خام تیل پاکستانی ریفائنریز کے لیے قابل قبول ہے لیکن اس کے حصول میں بہت سے مسائل ہیں، سب سے بڑا مسئلہ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے عائد پابندیاں ہیں ، جو یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے باعث لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے روس پر ڈھیروں پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے نتیجے میں روس کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک بھی متاثر ہو سکتے ہیں
مزید پڑھیں: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے کا اضافہ
تبصرے