ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے کا اضافہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے: گزشتہ روز 350 روپے کی کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اتنے ہی روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

 

نیوز ٹوڈے: جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے: صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے ساتھ 1823 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے جس کے بعد ملکی سطح  پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں اس دورِ حکومت میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد غریب عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ان حا لات میں جینا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان نے روس سے سستا تیل خریدنے کے لیے بات چیت شروع کر دی

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+